کاٹی کا 14 نکاتی توانائی بچت و کفایت شعاری اقدامات کا خیر مقدم
کراچی(آئی این پی)کاٹی کے صدر اکرام راجپوت نے معاشی استحکام کیلئے اعلان کردہ 14 نکاتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
موجودہ حالات کے تناظر میں ایسے بروقت اور ذمہ دارانہ فیصلے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کے اثرات معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔