تاجر برادری کاغیر قانونی چارجز واپس لینے کا مطالبہ
لاہور(آن لائن) لاہور چیمبر میں ائر کارگو گراونڈ ہینڈلنگ چارجز میں اچانک اضافے کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔
اس موقع پر برآمدکنندگان، ائر کارگو ایجنٹس اور تجارتی برادری نے اضافی چارجز کو غیر قانونی اور برآمدات دشمن قرار دیتے ہوئے فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی خطے میں مسابقتی چیلنجز کا شکار ہے ، اور کاروباری لاگت میں اضافہ برآمدات کیلئے شدید دھچکا ہے ۔