ملکی بحری تجارت کو فروغ دینے اور بندرگاہی صلاحیت بڑھانے کے لیے حکومت نے کا اقدام

ملکی بحری تجارت کو فروغ دینے اور بندرگاہی صلاحیت بڑھانے کے لیے حکومت نے کا اقدام

کراچی (بزنس رپورٹر)ملکی بحری تجارت کو فروغ دینے اور بندرگاہی صلاحیت بڑھانے کے لیے حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مین چینل کی ڈریجنگ کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

 وزارتِ بحری امور کے مطابق اس منصوبے کا مقصد بندرگاہ پر بڑے جہازوں کی آمد کو ممکن بنانا اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کرنا ہے ۔حکام کے مطابق ڈریجنگ کے ذریعے مرکزی چینل کی گہرائی کو بڑھا کر 14 میٹر تک کیا جائے گاجبکہ کراچی پورٹ کی 14 برتھس کی گہرائی 15.5 میٹر تک بڑھانے کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ اس اقدام سے نہ صرف بندرگاہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ بڑے حجم کے تجارتی جہازوں کی آمد بھی ممکن ہوسکے گی۔ وزارت بحری امور کا کہنا ہے کہ ڈریجنگ مکمل ہونے کے تقریباً تین ماہ بعد پہلی بار 350 میٹر طویل اور 100 ہزار جی آر ٹی (گراس رجسٹرڈ ٹن) تک کے بڑے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوسکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں