ای ایف یو لائف کی آئی ایف ایس ریٹنگ ڈبل اے پلس پلس برقرار رکھنے کی توثیق
کراچی(بزنس ڈیسک)ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈنے اپنی مستحکم مالی حیثیت برقرار رکھی ہے ۔
اسی اعزاز کے طور پر VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے کمپنی کی انشورر فنانشل اسٹرینتھ (آئی ایف ایس) ریٹنگ AA++ (ڈبل اے پلس پلس) مستحکم مالی کارکردگی کے ساتھ برقرار رکھنے کی توثیق کر دی ہے ۔ یہ ریٹنگ پالیسی ہولڈرز اور معاہدوں سے متعلقہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی نہایت مضبوط صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے ۔ رسک کے عوامل انتہائی کم ہیں اور کسی بھی منفی کاروباری یا معاشی عوامل کے اثرات معمولی رہنے کی توقع ہے ۔ دی گئی ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم ہے ۔ اس سے قبل ریٹنگ کا اعلان 6 مارچ 2025 کو کیا گیا تھا۔ای ایف یو لائف کو اعزازی طور پر دی گئی ریٹنگ کمپنی کی نجی لائف انشورنس انڈسٹری میں مضبوط اور نمایاں مارکیٹ پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے ۔یہ ریٹنگ EFU گروپ جو پاکستان کا سب سے بڑا انشورنس گروپ ہے ، کی مضبوط سرپرستی کی بھی عکاسی کرتی ہے ۔اس کے علاوہ کمپنی کا پبلک لسٹڈ ہونا اور اس کی سینئر مینجمنٹ کا معیار اور استحکام بھی اس ریٹنگ کے عوامل کو ظاہر کرتے ہیں۔