ایس ای سی پی ،بلوچستان حکومت کیلئے 7 پنشن فنڈز کی منظوری

ایس ای سی پی ،بلوچستان حکومت کیلئے 7 پنشن فنڈز کی منظوری

نئے کنٹری بیوشن سسٹم سے پنشن ادائیگیوں کا بوجھ کم ،نظام پائیدار ہوگا

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے بلوچستان حکومت کیلئے کنٹری بیوشن پنشن سسٹم کے تحت 7 پنشن فنڈز کی منظوری دے دی جس کے بعد بلوچستان بھی نئے پنشن ماڈل پر منتقل ہونے والا اہم صوبہ بن گیا  ۔کمیشن کے مطابق اس نظام کے نفاذ سے حکومتوں پر پنشن ادائیگیوں کا طویل مدتی مالی بوجھ کم ہوگا اور پنشن نظام کو زیادہ پائیدار بنایا جا سکے گا۔ایس ای سی پی حکام کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا پہلے ہی کنٹری بیوشن پنشن سسٹم اپنا چکے ہیں جبکہ وفاقی حکومت اور سندھ کے پنشن فنڈز کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔نئے نظام کے تحت ملازمین اور حکومت دونوں باقاعدہ بنیادوں پر پنشن فنڈ میں کنٹری بیوشن جمع کروائیں گے جسے سرمایہ کاری کے ذریعے بڑھایا جائے گا تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد مستحکم پنشن فراہم کی جا سکے ۔کمیشن کا کہنا ہے کہ منظور شدہ پنشن فنڈز کو لائسنس یافتہ فنڈمنیجرز کے تحت چلایا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں