ٹیک ٹیکسٹائل اور ٹیکس پروسیس نمائشوں میں10پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی
کراچی(بزنس ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں رواں برس اپریل میں ہونے والی عالمی ٹیکسٹائل نمائشوں ٹیک ٹیکسٹائل اور ٹیکس پروسیس میں پاکستان سے دس کمپنیاں شرکت کریں گی۔۔۔
تکنیکی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس پروسیسنگ کے شعبے کی ان معروف عالمی نمائشوں میں 49 ممالک سے 1,700 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے ، جس میں سے 1,500 سے زائد ٹیک ٹیکسٹائل جبکہ تقریباً 200 ٹیکس پروسیس میں شامل ہوں گے ۔اس سال کی نمائشوں میں عملی نوعیت کی جدتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔