ٹی ایم سی سیپ پارٹنر ایوارڈز میں عالمی فاتح قرار
کراچی(بزنس ڈیسک)ٹی ایم سی کو 2026 سیپ پارٹنر ایوارڈز میں کسٹمر ٹرانسفارمیشن کارپوریٹ کے زمرے میں عالمی فاتح قرار دیا گیا ہے ۔ یہ اعزاز کمپنی اور پاکستان کے ابھرتے ہوئے وسیع تر ٹیکنالوجی ایکوسسٹم کیلئے اہم سنگ میل ہے ۔۔۔
ٹی ایم سیاس کیٹیگری میں عالمی سطح کا سیپ پارٹنر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی نژاد کمپنی ہے ۔سیپ پارٹنر ایوارڈز، سیپ کے عالمی پارٹنر ریکگنیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔ ان ایوارڈز کے ذریعے ان اداروں کو سراہا جاتا ہے جو صارفین پر غیر معمولی اثرات، سیپ ٹیکنالوجیز میں جدت، کامیاب انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن اقدامات اور سیپ کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ٹی ایم سی کے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او عبدالحسیب نے کہا کہٹی ایم سی مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے اور یہ اعزاز ہمارے صارفین کی ہماری صلاحیتوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم مختلف صنعتوں میں ٹرانسفارمیشن پروگرامز فراہم کرنے والی اپنی ٹیموں کی محنت پر فخر کرتے ہیں اور سیپ کے مسلسل تعاون کے شکر گزار ہیں۔ ہم مزید اداروں کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے ترقی کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ سیپکے عبوری کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر برائے پاکستان و بحرین فہد زاہد کا کہنا تھا کہ ٹی ایم سی کو عالمی فاتح قرار دیا جانا پاکستان سے ابھرنے والے سیپ ایکوسسٹم کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔