ڈن اینڈ بریڈاسٹریٹ نے مصنوعی ذہانت کی سرٹیفکیشن حاصل کرلی

ڈن اینڈ بریڈاسٹریٹ نے مصنوعی ذہانت کی سرٹیفکیشن حاصل کرلی

کراچی (پ ر)دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی اور گورننس کے حوالے سے سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی ضرورت بڑھتی چلی جارہی ہے ۔۔۔

 اس حوالے سے ڈن اینڈ بریڈاسٹریٹ پاکستان کو ٹرسٹ آرک کی جانب سے ٹرسٹی رسپانسبل اے آئی سرٹیفکیشن مسلسل دوسرے سال بھی حاصل ہو گئی جو کمپنی کے مصنوعی ذہانت گورننس اور نگرانی کے طریقہ کار کے آزادانہ جائزے کے بعد دی گئی۔ٹرسٹی رسپانسبل اے آئی سرٹیفکیشن اس بات کا جائزہ لیتی ہے کہ ادارے مصنوعی ذہانت کے نظام کی تیاری اور استعمال کو کس طرح منظم کرتے ہیں ،خاص طور پر ذمہ دارانہ استعمال اور خطرات کے مؤثر انتظام پر زور دیا جاتا ہے ۔ اس سال یہ سرٹیفکیشن ڈن اینڈ بریڈسٹریٹ کی کلائنٹ سے متعلق اے آئی ایپلیکیشنز کے ساتھ اندرونی نظاموں کے وسیع دائرہ کار پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں