چیئرمین قائم بزنس مین گروپ نے تاجر رابطہ مہم شروع کردی
کوئٹہ(آن لائن)قائم بزنس مین گروپ پاکستان کے چیئرمین سلیم شاہ حسینی کربلائی نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے اور۔۔
پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں کاروباری طبقے کو درپیش چیلنجز سمیت تاجر برادری کو در پیش مسائل حل کرانے کیلئے تاجر رابطہ مہم شروع کر دی، تاکہ باہمی تعاون سے ایک منظم لائحہ عمل بنایا جاسکے ،تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کیلئے اعلی حکومتی شخصیات، وزیروں اور بیوروکریٹس سے رابطہ کیاجائے گا۔مہم کے دوران قائم بزنس مین گروپ پاکستان کے چیئرمین سلیم شاہ حسینی کربلائی نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل، خصوصاً توانائی بحران، بلند شرح سود اور تجارتی ماحول میں عدم استحکام جیسے چیلنجز کے حل کیلئے قائم بزنس مین گروپ پاکستان سنجیدہ اور موثر اقدامات کر رہا ہے۔