اسٹیٹ بینک کا ٹین ایجر اکاؤنٹس فریم ورک متعارف

اسٹیٹ بینک کا ٹین ایجر اکاؤنٹس فریم ورک متعارف

13 سے 18 سال کے افراد کو خودمختار اکاؤنٹس وڈیجیٹل والٹس کی اجازت

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے مالی شمولیت کے فروغ اور نوجوان نسل میں مالی آگاہی بڑھانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے 13 سے 18 سال کے نوعمر افراد کیلئے انفرادی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کا نیا فریم ورک متعارف کرا دیا جس کے تحت ٹین ایجرز اب خود اپنے اکاؤنٹس کے مالک اور استعمال کے مجاز ہوں گے ۔مرکزی بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو محفوظ انداز میں بچت، ڈیجیٹل لین دین اور ذمہ دارانہ مالی عادات اپنانے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کم عمری میں ہی رسمی مالی نظام کا حصہ بن سکیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نوعمر افراد کو مالیاتی نظام تک براہ راست رسائی دینے سے مستقبل میں ایک باشعور اور مالی طور پر مضبوط نسل کی تشکیل ممکن ہوگی۔ مرکزی بینک کے مطابق پاکستان میں 13 سے 18 سال کے درمیان نوعمر افراد کی تعداد تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ ہے ، تاہم اب تک ان کی بڑی تعداد مشترکہ یا والدین کی نگرانی میں کھولے گئے اکاؤنٹس تک محدود رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں