مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 74,193 لاٹس رہا
سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس میں ہوا، مالیت9.111 ارب رہی
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 74,193 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 29.142 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (9.111 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (8.200 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (6.225 ارب روپے )، ڈی جے (2.521 ارب روپے )، پلاٹینم (1.020 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (821.307 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (231.498 ملین روپے )، کاپر (159.605 ملین روپے )، برینٹ (151.842 ملین روپے)، سویابین (64.835 ملین روپے)، نیچرل گیس (55.207 ملین روپے)، ایلومینم (54.174 ملین روپے )، گندم (51.296 ملین روپے ) اور کاٹن (31.547 ملین روپے ) شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 42 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 147.678 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔