فیصل بینک کو کارپوریٹ شراکت داریوں میں نمایاں کردار پر ایوارڈ تفویض
کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)کو کمیونٹی کی ترقی میں نمایاں خدمات اور کارپوریٹ غیر منافع بخش شراکت داریوں کو فروغ دینے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈز 15 ویں سالانہ سی ایس آر ایوارڈز میں دیے گئے جو ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر فیصل بینک کے کردار اور معاشرے کے لیے دیرپا قدر پیدا کرنے والے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔ فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ کارپوریٹ شعبے اور غیرمنافع بخش اداروں کے درمیان بامقصد شراکت داریاں موثر ثابت ہوتی ہیں، جب ہم مشترکہ مقصد کے تحت مل کر کام کرتے ہیں تو پائیدار تبدیلی اور وسیع پیمانے پر کمیونیٹیز کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ این جی اوز، این پی اوز اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون نے ہمیں رسائی بڑھانے ، اپنے اثرات کو مزید گہرا کرنے ، اور مضبوط و جامع کمیونیٹیز کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے ۔اپنے مربوط سی ایس آر اور پائیدار اقدامات کے ذریعے فیصل بینک نے غیر منافع بخش شراکت داروں کے ساتھ مل کر طویل المدتی اور قابل پیمائش نتائج کے حصول کے لیے کام کیا ہے ، جس کے ذریعے محروم طبقات کو بااختیار بنانے اور وسیع تر سماجی و معاشی ترقی میں موثر کردار ادا کیا جا رہا ہے ۔