اوورسیز انوسٹرز چیمبر میں آئی ایف سی کے وفد کا دورہ

اوورسیز انوسٹرز چیمبر میں آئی ایف سی کے وفد کا دورہ

زراعت، انفرااسٹرکچر اور ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری کے امکانات پرگفتگو

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبرمیں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ کیا جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی استحکام اور ترقیاتی ترجیحات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اہم ملاقات میں آئی ایف سی پاکستان کی پرنسپل کنٹری آفیسر ناز خان اور پاکستان، افغانستان، کرغز ریپبلک، تاجکستان اور ترکمانستان کے لیے ڈائریکٹر سائمن اینڈریوز شریک تھے۔

ملاقات کے دوران چیمبر کی ذمہ داریوں، اہم اقدامات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے جاری کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کی معاشی ضروریات اور ترقیاتی ترجیحات میں آئی ایف سی کے ممکنہ کردار پرغور کیا گیا۔شرکاء نے زراعت،انفرااسٹرکچر اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اہم قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں