شکیب الحسن کی ایک بار پھر ملک کیلئے کھیلنے کی خواہش

شکیب الحسن کی ایک بار پھر  ملک کیلئے کھیلنے کی خواہش

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے ایک بار پھر ملک کے لیے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔

 کہاہے کہ موقع ملا تو بہترین کارکردگی سے ملک کو یادگار پرفارمنسز تحفے میں دینے کی کوشش کروں گا۔39 سالہ شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ میری حالیہ میڈیا سے گفتگو نے کافی بحث چھیڑ دی ہے ، اس وقت میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے ، میری اپنے کیریئر کے اس آخری مرحلے میں خواہش ہے کہ بنگلادیش کے لیے کھیلوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں