آئی پی ایل نے میرا کیریئر تباہ کر دیا:کیون پیٹرسن

آئی پی ایل نے میرا کیریئر تباہ کر دیا:کیون پیٹرسن

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے معاملے پر حکام سے تنازع کے باعث قبل از وقت ختم ہوگیا تھا۔۔

 انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیون پیٹرسن نے الزام عائد کیا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے ابتدائی سالوں میں ان کے خلاف میڈیا کے ذریعے وِچ ہنٹ کا آغاز کیا تھا۔ کیون پیٹرسن نے 2009 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی، تاہم لیگ کو ترجیح دینے کے ان کے فیصلے کے باعث ای سی بی کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے سابق کرکٹر نے بتایا کہ میں نے بڑی قربانیاں دیں، میں نے اپنا کیریئر کھو دیا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں مزید گہرائی میں نہیں جانا چاہتے اور اب وہ ایک خوشگوار اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں