ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے : نعیمہ بٹ

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد  رویے بدل گئے : نعیمہ بٹ

کراچی (آئی این پی) اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شہرت کے سفر میں انہیں پیشہ ورانہ سطح پر تنہائی اور نظرانداز کیے جانے جیسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کبھی میں کبھی تم کی شوٹنگ مکمل کی تاہم جب ان کے کردار کو غیر معمولی پذیرائی ملی تو انہیں اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی،اس کے برعکس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس نے انہیں حیران کر دیا۔ نعیمہ بٹ کے مطابق اس دوران وہ خود کو کئی مواقع پر تنہا اور نظرانداز محسوس کرتی رہیں، جو ان کے لیے ایک غیر متوقع اور تلخ تجربہ ثابت ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں