2025سے اب تک 150چھکے ، فرحان پہلے ٹونٹی ٹونٹی بیٹر

2025سے اب تک 150چھکے ، فرحان پہلے ٹونٹی ٹونٹی بیٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان سال 2025 سے اب تک 150 چھکے مکمل کرنے والے پہلے ٹونٹی ٹونٹی بیٹر بن گئے۔۔۔

صاحبزادہ فرحان اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 169 میچز میں 34.80 کی اوسط اور 139.20 کے سٹرائیک ریٹ سے 5220 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔اس عرصے میں وہ واحد بلے باز ہیں جس نے 150 سے زیادہ سٹرائیک ریٹ اور 40 سے زیادہ کی اوسط سے 1500 سے زیادہ رنز بنائے ۔انہوں نے اس مدت کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ سنچریاں (7) ، نصف سنچریاں (17) سکور کیں جب کہ سب سے زیادہ چوکے (243) اور سب سے زیادہ چھکے (150) بھی لگائے ۔ اس عرصے میں زیادہ چھکے لگانے والے دیگر بیٹرز میں ابھیشیک شرما (136)، فن ایلن (133)، نکولس پورن (130) اور شیمرون ہیٹمائر (129) شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں