فن لینڈ کے خوش ممالک میں پہلے نمبر پر ہونے کا راز
ہیلسنکی(نیٹ نیوز)فن لینڈ دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جس کا ایک بڑا راز ان کی کافی سے والہانہ محبت میں چھپا ہے ۔
فن لینڈ دنیا میں کافی کا سب سے بڑا صارف ہے ، جہاں ایک فرد سالانہ اوسطاً 12 کلوگرام کافی پی جاتا ہے ۔وہاں اگر کوئی ملازم چھ گھنٹے کام کرتا ہے ، تو اسے 15 منٹ کے دو وقفے دینا آجر کی قانونی ذمہ داری ہے ۔ یہ روایت اس بات کی علامت ہے کہ وہاں انسانی فلاح اور ذہنی تازگی کو کام کے بوجھ پر فوقیت دی جاتی ہے ۔ کافی کے علاوہ وہاں ایک خاص فکری نظریہ بھی پایا جاتا ہے جسے فن لینڈ کی زبان میں سِیسو کہا جاتا ہے ۔ یہ جذبہ انہیں سکھاتا ہے کہ جب حالات قابو سے باہر ہوں تو ہمت ہارنے کے بجائے ثابت قدمی سے ان کا مقابلہ کیسے کرنا ہے ۔ وہاں کے باشندے آکسیجن جمپنگ یعنی تازہ ہوا میں تیز چہل قدمی کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ سمجھتے ہیں۔