درمیانی عمر میں وٹامن ڈی کی کمی کا بڑا نقصان دریافت

درمیانی عمر میں وٹامن ڈی کی کمی کا بڑا نقصان دریافت

ڈبلن(نیٹ نیوز)وٹامن ڈی ایک ایسا غذائی جز ہے جو ہماری صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے ۔وٹامن ڈی سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں،

 ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ اچھی نیند کا حصول آسان ہو جاتا ہے ۔مگر دنیا بھر میں کروڑوں افراد وٹامن ڈی کی کمی کے شکار ہوتے ہیں۔اب دریافت ہوا ہے کہ درمیانی عمر میں جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے مستقبل میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے عارضے ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔آئرلینڈ کی گالوے یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی سے دماغ میں ٹاؤ نامی پروٹین کی سطح بڑھ سکتی ہے اور اس پروٹین کو ڈیمینشیا سے منسلک کیا جاتا ہے ۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ درمیانی عمر میں جسم میں وٹامن ڈی کی بلند سطح سے بعد کی زندگی میں دماغ میں ٹاؤ پروٹین کی سطح میں کمی آتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں