انسانوں کو زمین سے دور تک پہنچانے کا نیا ریکارڈ قائم

انسانوں کو زمین سے دور تک پہنچانے کا نیا ریکارڈ قائم

ٹیکساس(نیٹ نیوز)خلائی تحقیق کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے کیونکہ۔۔۔

ناسا کے آرٹیمس 2 مشن نے زمین سے دور ترین فاصلے تک سفر کرنے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔اورین سپیس کرافٹ میں سوار چار خلا بازوں نے پیر کے دن عالمی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر چار لاکھ ایک سو اکہترکلومیٹر کا فاصلہ عبور کیا، جو اس سے پہلے 1970 میں اپالو 13 مشن نے قائم کیا تھا۔ یہ مشن چاند کے عقبی حصے کے گرد چکر لگا رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ زمین سے اپنے زیادہ سے زیادہ فاصلے یعنی تقریباً 4 لاکھ 6 ہزار 788 کلومیٹر تک بھی پہنچ جائے گا۔اس تاریخی سفر کے دوران خلا باز چاند کے قریب سے گزرتے ہوئے چھ گھنٹے سے زیادہ وقت چاند کی سطح کے مشاہدے اور اس کی تفصیلات درج کرنے میں گزاریں گے ۔ اس کے بعد یہ خلائی جہاز ایک خاص واپسی کے راستے کے ذریعے زمین کی طرف روانہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں