امریکی رکن کانگریس کا وزیر دفاع کیخلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنیکا اعلان

امریکی رکن کانگریس کا  وزیر دفاع کیخلاف مواخذے  کی تحریک پیش کرنیکا اعلان

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی کانگریس کی ایران نژاد رکن یاسمین انصاری نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کر نے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف امریکی کانگریس کو حاصل ہے ، کسی صدر کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ ہیگستھ کی لاپروائی نے امریکی فوجی اہلکاروں کو خطرے میں ڈالا ، ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک سکول پر بمباری اور شہری انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا،یہ جرائم وزیر دفاع کے مواخذے اوران کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کافی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں