عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ،تیل مہنگا،سٹاک مارکیٹس میں مندی
نیو یارک(اے ایف پی)آبنائے ہرمزنہ کھولنے کی صورت میں ایران پر امریکی حملوں کی دھمکی کے پیش نظر عالمی سٹاک مارکیٹس منگل کو زیادہ تر منفی رہی۔
ابتدائی طور پر ایران میں خارگ جزیرے پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد تیل کی قیمتیں 3فیصد سے زائد بڑھ گئیں، تاہم بعد میں معمول پر آئیں۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ معمولی اضافے سے 113ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ110ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔یورپی مارکیٹس بھی کم و بیش ایک فیصد نیچے بند ہوئیں۔ امریکی ایس اینڈ پی 500 دن بھر منفی رہا مگر وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست کے بعد آخر میں مثبت رہا۔