ڈالر مزید سستا،تولہ سونا 15ہزار700روپے مہنگا

ڈالر مزید سستا،تولہ سونا 15ہزار700روپے مہنگا

تولہ سونا 5 لاکھ 4 ہزار 162،دس گرام4 لاکھ 32 ہزار237 کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں بدھ کو ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ایک بار پھر 5 لاکھ روپے کی بلند سطح عبور کرگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.05 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.06 روپے پر بند ہوئی تھی ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 157 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 814 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 460 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے ہوگئی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 440 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 184 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں