سونا 700روپے سستا، چاندی کی قیمت 50روپے بڑھ گئی

سونا 700روپے سستا، چاندی کی قیمت 50روپے بڑھ گئی

تولہ سونا 4لاکھ 96ہزار 962، 10گرام 4لاکھ 26ہزار 64روپے کاہوگیا

کراچی (کامرس رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگیا، جس کے بعد خریداروں کیلئے قیمتی دھات کی قیمت میں جزوی ریلیف دیکھا گیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 746 ڈالر پر آگیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 8 ہزار 64 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم سرمایہ کار بدستور سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں