روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ کے دوران 7ہزار 993اکاؤنٹس کا اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے ) کی تعداد میں مارچ 2026 کے دوران 7 ہزار 993 اکاؤنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔۔
اسٹیٹ بینک (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے اختتام پر آر ڈی ایز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 407 تھی جبکہ مارچ 2026 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 9لاکھ 17ہزار 400تک پہنچ گئی ۔ اس طرح فروری کے مقابلے میں مارچ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں 7 ہزار 993 اکاؤنٹس کا اضافہ ہوا۔