ٹیکس ایڈوائزرز کاایف بی آر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنیکا مطالبہ
لاہور(آئی این پی)ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024-25 جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ٹیکس ایڈوائرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مہم جوئی کے تحت پیشگی وصولیاں، متنازعہ ریکوریاں اور ودہولڈنگ بیسڈ ریونیو کے حصول کے طریقے وقتی فائدہ تو دے سکتے ہیں لیکن یہ طویل المدت معاشی ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،اس طرح کے اقدامات نہ صرف ایف بی آر کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ غیر رسمی معیشت کو فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں۔