چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات
کراچی (بزنس ڈیسک)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ سے ملاقات کی جس میں بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے ادائیگیوں کے نظام کو مزید مؤثر،
شفاف اور سہل بنانے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادائیگیوں کے نظام میں انٹرآپریبلٹی شامل کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا تاکہ مستحق خواتین کو یہ سہولت فراہم کی جا سکے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی بینک کا انتخاب کر سکیں۔