این بی پی اور ISTIQEMEکا ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کیلئے اشتراک
کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے ISTIQEMEسے اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے جس کا مقصد مرچنٹ کیو آر کوڈز کے نفاذ کو فروغ دینا اور پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو ہدفی تربیت اور آپریشنل سپورٹ پر مبنی اقدامات کے ذریعے مزید مؤثر بنانا ہے۔
اس اشتراک کی باضابطہ تقریب این بی پی کے کراچی (ساؤتھ اینڈ ویسٹ ریجنز) کے ریجنل آفس میں منعقد ہوئی ، جس میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ این بی پی کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عدنان ناصر نے کہا کہ این بی پی اور ISTIQEMEکے درمیان یہ تعاون ایک مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد تاجروں کو آسان اور مؤثر ڈیجیٹل حل کے ذریعے بااختیار بنانا ہے ۔اس شراکت کے تحت ISTIQEME این بی پی کی مرچنٹ لیڈ جنریشن، اکاؤنٹ کھولنے میں سہولت، کیو آر کوڈ انفرااسٹرکچر کی تنصیب اور تاجروں کے لیے آگاہی و تربیتی سیشنز کے لیے مکمل معاونت کرے گا۔ تقریب میں ISTIQEME کے سی ای او کامران خان، این بی پی کے محمود اختر ندیم (جی ایم سندھ)، زوہیب علی خان، احسن رضا، فیصل مرزا، لیمون چگلانی، جاوید شیخ اور ماجد حسین شیخ نے شرکت کی۔