اسٹاک ایکسچینج کا شریعہ ڈسکلوژر ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

اسٹاک ایکسچینج کا شریعہ ڈسکلوژر ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

لسٹڈ کمپنیوں کو درست معلومات کی فراہمی کیلئے 30اپریل تک کی آخری مہلت

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج نے شریعہ ڈسکلوژر کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ لسٹڈ کمپنیوں کو 30 اپریل 2026 تک مکمل اور درست معلومات فراہم کرنے کی آخری مہلت دے دی ہے ۔ چیف ریگولیٹری آفیسر اجیت کمار کی جانب سے جاری نوٹس میں واضح کیا گیاہے کہ شریعہ ڈسکلوژر کے تقاضے 31 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوچکے ہیں اور اب ان پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے ۔اعلامیے کے مطابق یہ تقاضے ایکٹ 2017 کے شیڈول IVکے تحت لاگو ہوتے ہیں جس کے مطابق تمام متعلقہ کمپنیوں کو اپنی ششماہی اور سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی رپورٹس میں شریعہ سے متعلق تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرنا ہوں گی ۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فیلڈ کو خالی چھوڑنا یا معلومات فراہم نہ کرنا نامکمل ڈسکلوژر تصور ہوگا جبکہ اگر کوئی شق لاگو نہ ہو تو اسکے مقابل زیرو درج کرنا لازمی ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں