اسٹیٹ بینک کا رئیل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم پرزم پلس کا اجرا

اسٹیٹ بینک کا رئیل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم پرزم پلس کا اجرا

بینکوں کے درمیان ادائیگیاں اب مزید تیز، محفوظ اور مؤثر انداز میں ہوں گی

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ملک کے مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے نئے رئیل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم (پرزم پلس)کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے جسکے تحت بینکوں کے درمیان ادائیگیاں اب مزید تیز، محفوظ اور مؤثر انداز میں ممکن ہو سکیں گی ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق پرزم پلس کے نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں ۔ پرزم پلس سسٹم نہ صرف ادائیگیوں کو حقیقی وقت (رئیل ٹائم) میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ یہ مالیاتی نظام میں لیکویڈٹی مینجمنٹ کو بہتر بنانے ، خطرات کو کم کرنے اور مجموعی استحکام کو یقینی بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔اس جدید نظام کے ذریعے سیکیورٹیز اور فنڈز کے درمیان مؤثر انضمام ممکن بنایا گیا ہے جس سے مالیاتی لین دین کے عمل میں شفافیت اور رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ماہرین کے مطابق پرزم پلس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جو پاکستان کے مالیاتی انفراسٹرکچر کو عالمی نظام کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں