2026:نیسلے کی پہلی سہ ماہی میں صحت مندانہ ترقی
تین ماہ کی مدت کے لیے خالص فروخت 54ارب روپے ریکارڈ کی گئی
لاہور (بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان کی 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والی تین ماہ کی مدت کے لیے خالص فروخت 54 ارب روپے رہی جو 7.2 فیصد کی صحت مند نمو کو ظاہر کرتی ہے ۔ فروخت کی یہ کارکردگی برانڈز پر تیز رفتار سرمایہ کاری اور رمضان و عید کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہدفی تجارتی حکمتِ عملی کے باعث ممکن ہوئی۔آمدنی میں بہتری، بالواسطہ اخراجات پر سخت کنٹرول اور ویلیو چین کی بہتری کے اقدامات کے نتیجے میں مجموعی اور آپریٹنگ منافع کے مارجنز میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 8.8فیصد اور 7.1فیصد بہتری آئی۔
بہتر منافع کے مارجنز اور مؤثر ورکنگ کیپٹل مینجمنٹ نے کمپنی کو فری کیش پیدا کرنے میں مدد دی، جسے کمپنی کے تمام قرضے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں فنانسنگ لاگت کا خاتمہ ہوا اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں خالص منافع میں 12.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔