کارپٹ مینو فیکچررز کی بجٹ کے لئے 8نکاتی تجاویز ارسال

کارپٹ مینو فیکچررز کی بجٹ کے لئے 8نکاتی تجاویز ارسال

خلیجی ممالک سے سرمایہ واپس لانے والوں کو خصوصی ریلیف دیا جائے ،عبد اللطیف ملک

لاہور(آئی این پی)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری واپس لانے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کو تحفظ اور خصوصی ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ کیلئے 8نکات پر مشتمل تجاویز ارسال کردیں ۔ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ارسال کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر حکومت کو فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تاکہ برآمدی سرگرمیاں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بحال ہو سکیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہو سکے گا ۔حکومت سے اپیل ہے کہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانی سرمایہ کاروں کو کم از کم دو سال کیلئے خصوصی ریلیف اور تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی سرمایہ کاری پاکستان منتقل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں