انڈس موٹر نے ایشیا پروڈکشن کوالٹی کے تینوں ایوارڈز جیت لیے
کراچی(بزنس ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی نے کیلنڈر سال 2025 میں مسلسل تیسرے سال ایشیا پروڈکشن کوالٹی کے تینوں ایوارڈز اپنے نام کر لیے ۔
اس کامیابی نے آئی ایم سی کو ایشیا پیسیفک خطے میں ٹویوٹا کی نمایاں مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں شامل کر دیا ہے۔ آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ مسلسل تیسرے سال تینوں کوالٹی ایوارڈز حاصل کرنا اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جو آئی ایم سی کے ہر فرد میں موجود ہے ۔