اسٹینڈرڈ چارٹرڈکوقبل از ٹیکس 11.7ارب منافع

اسٹینڈرڈ چارٹرڈکوقبل از ٹیکس 11.7ارب منافع

اخراجات میں 2 فیصد کمی ریکارڈ،کل ڈپازٹس 643.9ارب روپے رہے

کراچی (بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈنے مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 11.7 ارب روپے بطور قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ۔بینک کے محاصل میں سالانہ بنیاد پر کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ شرحِ سود میں بھی نمایاں کمی تھی ۔ مارجن میں کمی کے باعث آمدنی پر پڑنے والے اثرات کو فنڈز کی لاگت میں کمی نے جزوی طور پر متوازن کیا۔ بینک کے کل اخراجات میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی۔ آپریٹنگ اخراجات کو مؤثر حکمتِ عملی اور خرچ کے بہترین انتظام کے ذریعے قابو میں رکھا گیا۔ واجبات کے شعبے میں بینک کے کل ڈپازٹس 643.9 ارب روپے رہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسراور ہیڈ آف کوریج ریحان شیخ نے کہا کہ نتائج ہماری بیلنس شیٹ کی مضبوطی، متنوع پورٹ فولیو  اور مضبوط کاروباری بنیادوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں