اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،101ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،101ارب منافع

954پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 163948پر بند ہوا

کراچی (بزنس  رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔تیزی کے سبب61 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ حصص کی مالیت میں بھی 1کھرب 01ارب 83کروڑ 22لاکھ 77ہزار 985روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاززبردست تیزی کے ساتھ ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس میں 4251پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن خام تیل کی عالمی قیمتیں کم نہ ہونے سے پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آیا اور جاری سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 954 پوائنٹس کے اضافے سے 163948پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 306 پوائنٹس کے اضافے سے 49396 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 589 پوائنٹس کے اضافے سے 98115 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1269 پوائنٹس کے اضافے سے 235367پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز 69کروڑ 67لاکھ 04ہزار 307 حصص کے سودے ہوئے۔کاروباری حجم 17فیصد کم رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں