جنوبی یورپ کو پاکستانی تجارت کے حجم میں اضافہ

جنوبی یورپ کو پاکستانی  تجارت کے حجم میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)اٹلی،ا سپین، یونان اور جنوبی یورپ کے دیگرممالک کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 9 ماہ کے دوران جنوبی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی فاضل تجارت کا حجم 1.842 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو11.030 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی یورپ کے ممالک کو تجارت کا حجم 1.659 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں