پاک چین کیمیکل تجارت 5ارب ڈالر تک لے جائینگے ،سلیم ولی محمد
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر کراچی میں کیمیکل اینڈ کوٹنگ ایشیا نمائش کا آغاز ہو گیا۔
چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے کہا کہ پاک چین کیمیکل تجارت کو آئندہ چند برسوں میں بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے جانا ہمارا ہدف ہے اور اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کو درآمد و برآمد سے آگے بڑھ کر مشترکہ صنعتی منصوبوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف قدم بڑھانا ہوگا۔