چاندی125،سونا6800روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

چاندی125،سونا6800روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 362،دس گرام4لاکھ3ہزار259کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرڈالرمزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 68 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 4,480 ڈالرتک آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6,800 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 5,830 روپے کی کمی سے 403,259 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 477,162 روپے پر مستحکم رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت 125 روپے کی کمی سے 7974 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.56 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.57 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں