پی ایل پی اے کا قیام علاقائی رابطوں کیلئے تاریخی سنگِ میل ،میاں زاہد
کراچی (این این آئی)آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی (پی ایل پی اے )کے قیام اور اس کے آپریشنل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی رابطوں کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے ۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ مختلف محکموں کے درمیان ایک مرکزی کوآرڈینیشن باڈی کے طور پر اس اتھارٹی کا قیام نجی شعبے کا دو دہائیوں پرانا مطالبہ تھا، جو اب جدید تجارتی پالیسی فریم ورک کے عین مطابق پورا ہوا ہے ۔