رکشہ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
قصور(نمائندہ دنیا)بھیڈیاں کلاں کے قریب رکشہ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
تیزرفتارلوڈرکشہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پُل کے قریب گہری جگہ میں جا گرا۔ حادثے میں 45 سالہ شفیق سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی چل بسا ، رکشہ سوار دیگر 3 افراد 32 سالہ ثانیہ ، 17 سالہ علی حسنین اور 32 سالہ یعقوب شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر میت سمیت بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔