معمولی جھگڑے پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
چک نمبر 10؍ 3 میں حسین کی حسنین پر فائرنگ ،مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
ننکانہ صاحب ( خبر نگار)معمولی گھریلو جھگڑے پر چھوٹے نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ تھانہ بڑا گھر کے علاقے چک نمبر 10؍ 3 میں نیاز کے دو بیٹوں کالڑائی جھگڑا ہو گیا۔ اسی دوران چھوٹے بیٹے حسین نیاز نے 30 بور پستول سے بڑے بھائی حسنین نیاز کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیاجسے ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد نازک حالت پر اسے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقتول کی والدہ سعدیہ بی بی کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔