اسٹیل سیکٹرکو اسٹریٹجک انڈسٹری کا درجہ دینے کا مطالبہ

اسٹیل سیکٹرکو اسٹریٹجک انڈسٹری کا درجہ دینے کا مطالبہ

علاقائی کشیدگی کے تناظر میں صنعتی خودانحصاری ناگزیر ، چیئرمین جاوید اقبال

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیل انڈسٹری نے  حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس شعبے کو اسٹریٹجک انڈسٹری کا درجہ دے تاکہ نہ صرف صنعتی بحالی ممکن ہو بلکہ قومی سلامتی اور معاشی خودمختاری کو بھی تقویت مل سکے ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کی جانب سے وزیراعظم  کو ارسال کیے گئے خط میں واضح کیا گیا  کہ اسٹیل کسی بھی معیشت کی بنیادی اکائی ہوتی ہے ۔خط میں حکومت کے حالیہ اقدامات، خصوصاً حکومت کی اپنا گھر اسکیم اور توانائی و فنانسنگ لاگت میں کمی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پالیسیوں نے تعمیراتی شعبے کو سہارا دیا تاہم اس کے باوجود اسٹیل انڈسٹریشدید بحران کا شکار رہی۔  ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید اقبال ملک نے اپنے مؤقف میں یہ بھی اجاگر کیا کہ عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی، خصوصاً مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں تنازعات،اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ پاکستان اپنی بنیادی صنعتوں میں خود انحصاری پیدا کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں