پی اے اے کا اشتہاری ٹیکس نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

پی اے اے کا اشتہاری ٹیکس نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

کسی قسم کی چھوٹ یا خصوصی رعایت کا مطالبہ نہیں کررہے ، احمد حسین

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے )نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بجٹ تجاویز میں ایڈورٹائزنگ انڈسٹری پر لاگو ٹیکس نظام کو متوازن اور مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ایف بی آرکو جمع کرائی گئی تجاویز میں ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے موجودہ ڈھانچے نے ایک مکمل طور پر دستاویزی اور قانون کی پاسداری کرنے والے شعبے پر حد سے زیادہ اور ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال دیا ہے۔ن ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد حسین کپاڈیہ نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں وہ انجن ہیں جو برانڈز کی ترقی، میڈیا ریونیو اور کنزیومر مارکیٹس کو آگے بڑھاتی ہیں،ایسوسی ایشن کسی قسم کی چھوٹ یا خصوصی رعایت کا مطالبہ نہیں کر رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں