ملک میں سرمایہ کاری کے مضبوط مواقع موجود، ثاقب فیاض مگوں

ملک میں سرمایہ کاری کے مضبوط مواقع موجود، ثاقب فیاض مگوں

حالیہ علاقائی صورتحال سے ملک کا امیج بہتر، عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی

کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کیلئے مضبوط مواقع ہیں کیونکہ حالیہ علاقائی صورتحال کے باعث ملکی امیج بہتر ہوا، اور عالمی سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ غیر مستحکم معاشی پالیسیاں اور بلند ٹیکس شرحیں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیے بغیر معاشی استحکام ممکن ہے نہ ہی ٹیکس اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔یہ بات عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہی، جس کا اہتمام رضوان احسان، قمر سلیم، خرم اشفاق، فیصل ابو بکر اور عمران حسین نے ثاقب فیاض مگوں اور پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شام لال منگلانی کے اعزاز میں کیا تھا۔ تقریب میں بزنس مین پینل پروگریسو کے جنرل سیکریٹری خرم اعجاز، ممبر سپریم کونسل بی ایم پی پی عدیل احمد صدیقی انڈونیشیا کے قونصل جنرل، ایران کے کمرشل اتاشی، ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران امان اللہ پراچہ، شبیر منشا، آصف سخی، ایس آر بی چیئرمین ڈاکٹر واصف علی میمن و دیگر نمائندے شریک ہوئے آئندہ وفاقی بجٹ اور ریونیو اہداف پر مگوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو اگلے مالی سال تک 15 ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں