ٹیکسٹائل کونسل کا بجٹ کو برآمدات دوست بنانے کا مطالبہ

ٹیکسٹائل کونسل کا بجٹ کو برآمدات دوست بنانے کا مطالبہ

ریلیف نہ ملا توبرآمدی مواقع ضائع ہوسکتے ہیں ،وزیراعظم کومراسلہ ارسال

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف کے نام خط میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے خبردارکیا ہے کہ پاکستان عالمی سپلائی چین منتقلی کا سنہری موقع کھو سکتا ہے ،بجٹ 2026-27 میں برآمد کنندگان کو فوری ریلیف نہ ملا تو برآمدی مواقع ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا وفاقی بجٹ سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کو خط بھیجاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی خریدار روایتی سپلائرز سے ہٹ کر ایشیا میں نئے متبادل تلاش کر رہے ہیں، پی ٹی سی پاکستان کے پاس مکمل کاٹن ٹو گارمنٹ ویلیو چین موجود، مگر بلند لاگت بڑا چیلنج ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے 1.66 ارب ڈالر کم رہیں،معاشی استحکام حاصل ہوا، مگر صرف استحکام سے روزگار اور سرمایہ کاری نہیں آتی،استحکام ترقی نہیں، پاکستان کی اگلی معاشی کامیابی برآمدات سے جڑی ہے ۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ 2026-27 کو برآمدات دوست بجٹ بنانے کا مطالبہ کیا اور برآمد کنندگان کیلئے فائنل ٹیکس رجیم بحال کرنے کی تجویزتجویز دی جبکہ صنعتی بجلی و گیس نرخ علاقائی حریف ممالک کے برابر لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں