چاندی94،سونا3094 روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

چاندی94،سونا3094 روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

کراچی (بزنس ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ادھر ڈالر مزیدسستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30.945 ڈالر کی کمی سے 4297.975 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3094 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2785 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے ہوگئی ۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 12489 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کی کمی سے 7173 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.40 روپے پر بند ہوا ۔ یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.41 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں