نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح خوش آئندقرار

نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح خوش آئندقرار

کراچی (بزنس ڈیسک) نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الرحمن نے حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈیری کو نوریا آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئے گرڈ اسٹیشن کے افتتاح پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اقدام کو صنعتی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں ضیاء الرحمن نے کہا کہ نوریا آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کی فراہمی کے مسائل صنعتکاروں کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا تاہم نئے گرڈ اسٹیشن کے فعال ہونے سے صنعتوں کو بروقت، مستحکم اور مکمل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلا تعطل دستیابی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا، برآمدات کو فروغ ملے گا اور قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نوریا آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم اور تمام ممبران کی جانب سے فیض اللہ ڈیری اورحیسکو کی انتظامیہ کو اس اہم منصوبے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف نوریا آباد کی صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا بلکہ علاقے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ضیاء الرحمن نے مزید کہا کہ صنعتوں کو درپیش توانائی کے مسائل کے حل کے لیے ہیسکو کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات قابلِ ستائش ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی صنعتکاروں اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں