آئی ایف ٹیک اور پلاسٹی اینڈ پیک نمائش کا کل سے آغاز

آئی ایف ٹیک اور پلاسٹی اینڈ پیک نمائش کا کل سے آغاز

لاہور (بزنس ڈیسک) پاکستان میں فوڈ پراسیسنگ، پیکیجنگ، پلاسٹکس اور مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین، صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کا سب سے بڑا اجتماعآئی ایف ٹیک اینڈ پلاسٹک اینڈ پیک پاکستان 2026 کی صورت میں 18 تا 20 جون 2026 کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا

۔پیگاسس کنسلٹنسی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی یہ مشترکہ نمائشیں 25 سے زائد ممالک کے 200 سے زیادہ نمائش کنندگان اور تجارتی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گی، جہاں ٹیکنالوجی کی منتقلی، کاروباری روابط، سرمایہ کاری کے مواقع اور بین الاقوامی تجارتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔نمائش میں شریک ممالک میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، مصر، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، ملائیشیا، نیدرلینڈز، پاکستان، سنگاپور، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تھائی لینڈ، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ملک کی صفِ اول کی فوڈ اینڈ بیوریج پراسیسنگ اور پیکیجنگ ٹیکنالوجی نمائش میں فوڈ مینوفیکچرنگ، ڈیری اور لائیو اسٹاک، گوشت اور پولٹری پراسیسنگ، اجزاء اور ذائقہ سازی، مشروبات، چاول اور آٹا ملنگ، ہاسپیٹیلٹی ٹیکنالوجیز اور جدید پیکیجنگ سلوشنز سے متعلق جدید ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی۔نمائش کے ساتھ منعقد ہونے والی انٹرنیشنلآئی ایف ٹیککانفرنس 2026 میں فوڈ مینوفیکچرنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ غذائی نظام، غذائی تحفظ اور غذائیت، اسمارٹ پیکیجنگ، ڈیجیٹل سپلائی چینز اور برآمدی منڈیوں تک رسائی جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں