مئی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 78کروڑ ڈالر رہا

مئی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 78کروڑ ڈالر رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)تجارتی خسارے میں مئی 2026ء کے دوران ماہانہ اور سالانہ کمی ریکارڈ کی گئی ،

 تاہم مجموعی طور پر  پہلے 11 ماہ میں تجارتی خسارے میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 ارب 78 کروڑ ڈالر رہاجو اپریل 2026ء کے 4 ارب 26 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 34.60 فیصد کم ہے ،اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی تجارتی خسارے میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ مئی 2025ء میں یہ خسارہ 2 ارب 99 کروڑ ڈالر تھا۔اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026ء میں برآمدات میں بہتری دیکھی گئی جہاں ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0.70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں