کسان اتحاد کازراعت سے متعلق پالیسیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ

کسان اتحاد کازراعت سے متعلق پالیسیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ

کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، خالد محمود

ملتان(اے پی پی)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ کھاد، بجلی اور ٹیکسز سمیت بڑھتی ہوئی لاگت نے کاشتکاری کو ناقابل عمل بنا دیا ہے ،پیداواری لاگت میں کمی اور معقول منافع کو یقینی بنانے سے زرعی ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی اور قومی معیشت مضبوط ہوگی،کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اتوار کے روز ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہونے کے باوجود زراعت کو ترجیح نہیں دی جا رہی،حکومت کو زراعت سے متعلق پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے کسان دوست پالیسیاں بنانی چاہیں۔صدر پاکستان کسان اتحاد نیزور دیا کہ پیداواری لاگت میں کمی اور معقول منافع کو یقینی بنانے سے زرعی ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی اور قومی معیشت مضبوط ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں